پاکستانتازہ ترین

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلی انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ

لاہور: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کو انٹرنیشنل وومن آف کریج ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سارہ احمد کو یہ اعزاز اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دیا۔ سارہ احمد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، انہیں یہ اعزاز بچوں کے استحصال اور بھکاری مافیا کے خلاف ان کی بہادرانہ جدوجہد اور بچوں کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ سارہ احمد کو حکومت پاکستان کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں طاغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ سارہ احمد نے اٹلی میں انٹرنیشنل کولیبریٹو ایوارڈ حاصل کیا اور وہ اقوام متحدہ میں بچوں کے حقوق پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ سارہ احمد کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل وومن آف کریج کا ایوارڈ ملنا میرے اور پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد تمام بے سہارا اور لاوارث بچوں کو تحفظ فراہم کرنا اور بچوں کے استحصال کو روکنا اور انہیں بھکاری مافیا سے بچانا ہے۔ سارہ احمد نے بتایا کہ 5 ہزار سے زائد استحصال زدہ اور بھکاری بچوں کو بچایا گیا اور ان کی فلاح و بہبود پر کام کیا گیا، 133 لاوارث نومولود بچوں کو گود لینے کے لیے موزوں خاندانوں کو دیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button