پاکستان نازک موڑ سے گذر رہا ہے اور جلد عوام خوشحال اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائیگا یہ سنتے سنتے ہم بچپن سے جوانی اور اب جوانی سے بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھ چکے ہیں لیکن یہ نازک موڑ گذرنے کا نام تک نہیں لے رہا حیران کن بات یہ ہے کہ جو ہمیں اس لفظ کی گردان سنانے والے حکمران ہیںوہ کب کے ترقی اورخوشحالی کی منزل عبور کرکے اپنی خوشحالی کے جھنڈے دنیا بھر میںگاڑ چکے ہیںانکے اداروں نے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرلی انکے مقابلہ میں سرکاری ادارے خسارے میں جاتے جاتے بند ہوگئے اور کچھ بیچ دیے گئے رہے سہے اب بکنے کے لیے تیار ہیں حکمرانوں کا سرمایہ پاکستان کے مجموعی قرضے سے کئی گنا زیادہ ہو چکا ہے اور ہمیں آئی ایم ایف کے قرضہ کی واپسی کے قربان کیا جارہا غربت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ لوگوں کے پاس سحری اور افطاری کا بھی انتظام نہیں ہے ایک طرف ٹیکسوں کی بوچھاڑ ہے تو دوسری طرف بے رزگاری حد سے زیادہ بڑھتی جارہی جبکہ مہنگائی کا دبائوپاکستان کے مستقل کیلیے تشویش کا باعث بنتا جارہا ہے شہریوں کی قوت خرید متاثر ہو رہی ہے اور اوپر سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جو پہلے سے بڑھے ہوئے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ بن چکا ہے جبکہ حکومتی مالی خسارہ حالیہ برسوں میں وسیع ہوتا جا رہا ہے جو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کے ساتھ پاکستان کے بیرونی شعبے کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ ہماری انڈسٹری بند ہوتی جارہی ہے پیدواری کارخانے نہ ہونے کی وجہ سے ہمیںہر چیز باہر سے منگوانا پڑ رہی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ برآمدات کو بڑھانے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور برآمدات کی آسانی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے اسکے ساتھ ساتھ زراعت، توانائی اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں انقلابی تبدیلیاںلائی جائیں جبکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں شفافیت اور گڈ گورننس سب سے اہم ہیںعالمی مندی کے درمیان پاکستان کے معاشی چیلنجوں میں استحکام اور فروغ کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تیز اور جامع اصلاحات کی ضرورت ہے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر، حکومت کو معاشی کمزوریوں کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے اور زیادہ لچکدار اور خوشحالی کی منزلیں طے کرنا ہوں گی پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر کھڑا کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت ہیاس وقت پاکستان کے سرمایہ کار بھی سخت مشکل میں ہیں اور گذشتہ روز تک حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 44ارب19کروڑ ڈوب گئے اس صورتحال میںپاکستان میں سرمایہ کاری کون اور کیسے کریگا شائد اسی نازک موڑ اور نازک صورتحال کو محسوس کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے لاہور چیمبر کے سابق صدر اور موجودہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے نام ایک جامع خط لکھا ہے جس میں ٹیکس دہندگان کو درپیش اہم مسائل کو اجاگر کرنے اور اضافی ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے سہولت فراہم کرنے پر زور دیا ہے انہوں نے خط کی کاپی وفاقی وزیر خزانہ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھی ارسال کی ہیںصدر لاہور چیمبر نے اپنے خط میںلکھا ہے کہ SRO 350 (I) 2024کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی حالیہ ترامیم ٹیکس دہندگان اور نجی شعبے کے لئے مسائل پیدا کر رہی ہیں الیکٹرانک ریٹرن فائل کرنے کے لیے اگر آئی سیلز سرمائے سے پانچ گنا بڑھ جاتی ہے یا تیس دنوں کے اندر بیلنس شیٹ جمع نہ کرائی جائے توانٹیگریٹڈ رسک انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کمشنر کی منظوری درکار ہوتی ہے یہ عمل ٹیکس دہندگان کے لیے غیر ضروری مشکلات پیدا کرے گا اور انہیں ٹیکس نیٹ سے باہر جانے پر مجبور کرے گا اسی ایس آر او کی دفعات کے تحت، فروخت کنندہ کی جانب سے مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع کرانے میں ناکامی کے نتیجے میں خریدار کی واپسی میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ انٹیگریٹڈ رسک انفارمیشن سسٹم بعد میں غیر تعمیل کرنے والے بیچنے والے سے رسیدیں ختم کردے گا اور اسی طرح خریدار کی واپسی سے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کاٹ لے گااور خریدار کی ٹیکس کی ذمہ داری کا حساب بقیہ انوائسز کی بنیاد پر کیا جائے گا اس طرح ان پر غیر ضروری مالی بوجھ پڑے گا اور ان کی سیلز ٹیکس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے SRO 1842 (I)2023 مورخہ 21.12.2023 کی بھی نشاندہی کی جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ریٹیلر جس کا انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 کے سیکشن 236H کے تحت کٹوتی ود ہولڈنگ ٹیکس ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہے وہ پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ ضم کرنے کے لیے ذمہ دار ہے اس طرح پوائنٹ آف سیل انضمام کے لیے ریٹیلرز کی فروخت کو 20 ملین روپے تک محدود کر دیا ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی اور افراط زر کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ریٹیلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی یہ حد 500,000/- روپے سے کم نہیں ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو آسانی سے چلا سکیں یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ریٹیلرز کے لیے پچھلے بجٹ میں 1000مربع فٹ کے احاطہ میں پوائنٹ آف سیل انضمام کی شرط کو واپس لے لیا گیا ہے جبکہ ایک عدد دکان کے ریٹیلرز جن کے پاس ایک این ٹی این ہے انہیں پوائنٹ آف سیل انضمام سے مستثنیٰ ہونا چاہیے دستاویزات کو فروغ دینے اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کاشف انور نے موجودہ پالیسیوں کے غیر ارادی نتائج کی نشاندہی بھی کی جن سے ٹیکس دہندگان کو دبانے اور معاشی سرگرمیوں کو روکنے کا خطرہ ہے انکا مزید کہنا تھا کہ لاہور چیمبر اسٹیک ہولڈرز اور حکومتی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسی جامع پالیسیاں وضع کریں جو کاروبار کی توسیع کو فروغ دیتے ہوئے ٹیکس کی تعمیل کو ترغیب دیں ٹیکس دہندگان کی سہولت اور معاشی بحالی کو ترجیح دینے والے فعال اقدامات کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے
0 27 4 minutes read