
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک کی صدارت میں ڈینگی کا سیزن شروع ہونے سے قبل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ اجلاس میںمیں پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، وائلڈ لائف سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے کہا کہ گزشتہ سال شہریوں کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی وجہ سے محض 40 کیسز رپورٹ ہوئے، کوشش ہے اس سال تعداد اس سے بھی کم ہو، لیکن اس میں سب سے اہم کردار شہریوں کا ہوگا جو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے اس سے بچ سکیں گے۔