دنیا

امریکا میں پہلی مرتبہ کسی مجرم کے والدین کو بھی جرم کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا

امریکا میں پہلی مرتبہ کسی سنگین جرم میں ملوث مجرم کے والدین کو بھی جرم کا ذمہ دار قرار دے شریک جرم ٹہھرایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومبر 2021 میں 15 سالہ ایتھن کرمبلی نے امریکی ریاست مشی گن کے اسکول میں فائرنگ کرکے 4 طلبہ کو قتل کردیا تھا۔ اس جرم میں ایتھن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اب عدالت میں ایک ہفتے طویل ٹرائل کے بعد جیوری نے گزشتہ روز ایتھن کے والدین جیمز کرمبلی اور ان کی اہلیہ کو بھی قتل کا مجرم قرار دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ جیمز نے اپنے بیٹے کی ذہنی صحت کے تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے پستول خرید کر دی جسے اس نے حملے میں استعمال کیا۔

جیمز کرمبلی اور ان کی اہلیہ کو 9 اپریل کو سزا سنائی جائے گی، انہیں قتل کے جرم میں زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ماس شوٹر کے والدین کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button