کھیل

پی سی بی شین واٹسن کو کتنی ماہانہ تنخواہ ادا کرے گا؟

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کیلئے بھاری معاوضہ ادا کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کے لیے انکے تمام مطالبات پورے کرنے کو تیار ہے۔ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے پی سی بی اس وقت شین واٹسن کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور بورڈ کی جانب سے انہیں 20 لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے۔
اگر یہ معاہدہ عمل میں آتا ہے تو شین واٹسن ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہیڈ کوچ ہوں گے جن کی ماہانہ تقریبا چار کروڑ 60 لاکھ روپے تنخواہ ادا کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ہیڈ کوچ کی تقرری کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔ بورڈ کے ساتھ معاملات طے پانے کی صورت میں شین واٹسن کی تقرری کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی بین الااقوامی ٹیم کی کوچنگ کریں گے، بطور کوچ سابق کرکٹر کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف پان چ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ممکنہ طور پر یہ سیریز 18 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button