چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری حیدر سلطان نے رمضان بازار میں رکن پنجاب اسمبلی ملک شہریار اعوان، ڈپٹی کمشنر میڈم قراة العین ملک، ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود کے ہمراہ رمضان بازار کے دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب اور رمضان بازار کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر میڈم قراة العین ملک نے انتہائی بہتر انداز میں صفائی ستھرائی اور رمضان بازار میں بہتر کوالٹی کے حامل اشیائے ضروریہ عوام کو فراہمی احسن اقدام ہے اور میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوامی خدمت کے حوالے سے جو ذمہ داریاں ہمیں سونپی گئی ہیں اسے بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کریں گے، جبکہ میں نے اور ملک شہریار اعوان نے اپنے ٹیلی فون نمبرز سوشل میڈیا پر آویزاں کردیے ہیں کہ کسی شکایت کی صورت میں ہمیں مطلع کیا جاسکتا ہے، رکن پنجاب اسمبلی ملک شہریار اعوان نے بھی بتایا کہ چوہدری حیدر سلطان نے درست کہا ہے ماڈل بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی درست ہیں اور کوالٹی بھی مناسب ہے، صفائی ستھرائی کا نظام بھی بہتر انداز میں چلایا جارہا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر اے سی چکوال ثمینہ بشیر، اے سی یوٹی حلیمہ منیر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مستسبیر احمد، منیجر علی عمران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے میڈم قراة العین ملک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاور بشیر نے دونوں ایم پی اے صاحبان کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر انہوںنے اپنے اطمینان کااظہار کیا۔آخر میں ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود نے بتایا کہ رمضان بازار میں چکوال پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
0 23 1 minute read