علاقائی

نوید اکرام کی نگرانی میں پنجاب کالج کہوٹہ میں سالانہ پروگرام

کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر ) پنجاب کالج کہوٹہ کے ڈائریکٹر نوید اکرام کی نگرانی میںپنجاب کالج کہوٹہ میں سالانہ اینول سپورٹس پروگرام ،سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ اور سابق چیئرمین زکوة کمیٹی عنائت اللہ ستی کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، سکول کے ہونہار طالب علموں نے مختلف کھیل پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ، کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ اور عنائت اللہ ستی نے پڑھائی اور کھیلوں کا معیار دیکھ کر ڈائریکٹرپنجاب کالج کہوٹہ نوید اکرام ،پرنسپل ملک ناصر الرحمن ،کالج کی ٹیچرزاور طلباو طالبات کی تعریف کی ، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یونین کونسل ہوتھلہ میںترکھیاں کے مقام پر پنجاب کالج کہوٹہ معروف مائر تعلیم ڈائریکٹرپنجاب کالج کہوٹہ نوید اکرام کی نگرانی میں سالانہ اینول سپورٹس پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ اور سابق چیئرمین زکوة کمیٹی عنائت اللہ ستی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی مہمان گرامی کے کالج پہنچنے پر کالج انتظامیہ اور بچوں نے پر تباک استقبال کیا اس موقع پر کالج کے بچوں کے مختلف کھیل پیش کیے جس پر حاضری اور مہمانوں نے خوب داد دی اور اول ، دوئم ، سوئم آنے والوں کو انعامات بھی دے اس موقع پر مہمان گرامی کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ اور عنائت اللہ ستی نے پڑھائی اور کھیلوں کا معیار دیکھ کر ڈائریکٹرپنجاب کالج کہوٹہ نوید اکرام ،پرنسپل ملک ناصر الرحمن ،کالج کی ٹیچرزاور طلباو طالبات کی تعریف کی اور کہا کہ پنجا ب کالج میںبہترین تعلیمی معیار ہے اور نیکسٹ داخلے میں بچے اور بچیاں یہاں داخلہ یہاں پر غریب بچوں اور بچیوںکے لیے خصوصی رعائت بھی دی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button