
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، ملاقات تقریب حلف برداری کے بعد ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اتحادیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری شجاعت کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، مل کر چلنے پر اتفاق
وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کی درخواست کی۔
صدر آصف زرداری نے اس معاملے پر سوچنے کا وعدہ کیا ہے، ملاقات میں حکومتی امور اور معاشی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔