حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور ہاتھوں والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے نجی اسپتال میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا جس کے چار بازو اور چار ٹانگیں تھیں۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی جس کے دو اضافی ہاتھ اور دو ٹانگیں تھیں جنہیں ماہر سرجن اور ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد جسم سے نکال دیا۔
حیدرآباد محکمہ صحت کے مطابق ماں اور بچے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور دونوں صحت مند ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ماں کے پیٹ میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہو رہی تھی لیکن طبی پیچیدگیوں کے باعث ایک بچے کی پیدائش ادھوری رہ گئی جس کی وجہ سے ایسا ہوا۔حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔
0 73 1 minute read