سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی پنجاب کے شہر بہاول پور میں برقع پہن کر سہیلیوں اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر نے برقع میں ملبوس اداکارہ کی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ماہرہ خان کو پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔
تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان کو دوستوں کے ہمراہ نہ صرف رکشے کی سواری کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ انہیں بازار میں خریداری بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں ماہرہ خان کے ہمراہ دیگر دوست بات کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اداکارہ کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان کو پیسوں سے بنا ہار بھی پہنا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نے لکھا کہ وہ اپنی بلو باجی کے ہمراہ بہاول پور گھوم رہے ہیں۔
ویڈیوز میں ماہرہ خان کی جانب سے خاموشی اختیار کیے جانے پر اور ان کی جانب سے برقع پہننے پر انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے، تاہم اداکارہ نے خود بھی چند دن قبل بہاول پور میں موجودگی کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔
0 29 1 minute read