تجارت

اسٹیٹ بینک نے زکوة کی کٹوتی کیلئے نصاب مقرر

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہجری سال 1445-46 کے لیے زکوة کا نصاب مقرر کردیا۔نئے نصاب کے مطابق بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوة منہا کی جائے گی، اس سے کم رقم رکھنے والے صارفین زکوة کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کٹوتی کے لیے ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق زکو ةکی کٹوتی یکم رمضان کو ہوگی۔
اس کٹوتی کا اطلاق نفع نقصان کی شراکت پر کھلنے والے سیونگ اکاؤنٹس اور ڈپازٹس پر ہوگا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس سے زکوة کٹوتی نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button