ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل9)میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر رواں سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
163 رنز کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 145 رنز پر آٹ ہوگئی۔لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں یہ پہلی فتح ہے۔
اس فتح سے پہلے ہی لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔وین ڈرڈوسن 64 اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 2، فخر زمان 10،شائے ہوپ 6، سکندر رضا 4 اور احسن حفیظ 13 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ڈیوڈ ویزا 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین، عماد اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی۔
لاہور قلندرز کے 163 رنز کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز پر آٹ ہوگئی۔اعظم خان 29 اور نسیم شاہ 27 رنز بناکر نمایاں رہے، ایلکس ہیلز صفر پر آٹ ہوئے، شاداب خان اور جارڈن 7، 7 رنز بناسکے، آغا سلمان ، عماد وسیم کے 4 ،4 اور حنین شاہ نے 3 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
0 38 1 minute read