اہم خبرپاکستانتازہ ترین

شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں غیر ملکی سفارت کار، اعلیٰ سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔

تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہیں۔

اس کے علاوہ آصف زرداری، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ اور سرفراز بگٹی بھی شرکت کر رہے ہیں جب کہ حلف برداری کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفیر بھی شرکت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان کو 92 ووٹ ملے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی حلف برداری کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button