لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنسیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کینسر اسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہوں نے کینسر اسپتال کی مجوزہ جگہ کا جائزہ لیا اور اسپتال کے لیے دنیا بھر سے بہترین ماہر ڈاکٹرز کو بلانے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری کینسر ہسپتال بنائیں گے جہاں وہ بہترین ڈاکٹرز اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔