فتح جنگ (بیورو رپورٹ)بریگیڈیر (ر) عامل حسین کی زیرنگرانی میونسپل کمیٹی فتح جنگ میں فری میڈیکل کیمپ راولپنڈی اسلام آباد کی معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر فوزیہ نرگس نے 324خواتین کا فری معائنہ و الٹرا سائونڈ کیا اور تقریباََ دولاکھ سے زائد کی ادویات بھی فراہم کی انکے ہمراہ ڈاکٹر شاہزیب اور دیگر عملے نے معاونت کی انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ فتح جنگ کے صدر ملک رفاقت اعوان ،سرپرست اعلیٰ ملک صابر مسعود ،ملک جبار احمد جباری نے کیمپ کا دورہ کیا اور فتح جنگ کی عوام بلخصوص خواتین کو علاج و معالجے کی فری سہولیات کی فراہمی پر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر فوزیہ نرگس اور انکے خاوند بریگیڈیر (ر) عامل حسین کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے مریضوں کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اعلیٰ کوالٹی ادویات مہیا کی بریگیڈیر عامل حسین نے کہا کہ ہم اپنی مدد آپکے تحت مستحق لوگوں بلخصوص خواتین کیلئے کیمپ لگاتے ہیں ان شاء اللہ آئندہ بھی انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ فتح جنگ کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ڈاکٹر فوزیہ نرگس نے کہا کہ فتح جنگ میں کیمپ لگانے کا مقصد یہاں کی خواتین کو جدید طریقہ علاج سے مستفید کرانا ہے میری ہمیشہ کاوش ہوتی ہے کہ مستحق مریضوں کا فری علاج کرائو ں کیمپ میں تمام ادویات ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اپنی مدد آپکے تحت فری دی ہیں ۔
0 30 1 minute read