پاکستان

مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے بارش اور برفباری جاری رہنے کا امکان

ملکہ کوہستان مری کیساتھ ساتھ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ گزشتہ دو روز سے جاری ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، گھروں کی چھتیں، دیواریں، درخت اکھڑ گئے اور مٹی کے تودے گرنے کے کئی واقعات رونما ہوئے۔مری میں گزشتہ 2 روز سے جاری بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں مزید برفباری اور بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ادھر وادی نیلم آزاد کشمیر میں دومنزلہ رہائشی مکان سمیت متعد عمارتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گر گئیں، مظفرآباد، باغ سمیت کئی شہروں میں بھی برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔سوات میں شدید برفباری کے باعث کالام اور مالم جبہ سمیت مختلف علاقوں کی کئی رابطہ سڑکیں مکمل طور پر بند ہوگئیں جس کے باعث وہاں پھنسے سیاحوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button