ہری پور(بیورورپورٹ)محکمہ پولیس ضلع ہری پور میں 16 کنسٹیبلان کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان اور ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کے خصوصی احکامات پر محکمانہ ترقیوں کا عمل شروع۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کی سربراہی میں قائم ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی اور محکمانہ خدمات کی بنا پر کنسٹیبل شہریار خان ،قمر محمود ،سید عقیل شاہ ،ملک عمران اصغر،عاصم خان ،شاہد احمد،محمد اعظم ،مظہر رشید ،زیشان خان ،محمد جہانگیر ،ملک عمر اصغر ،وقاص احمد،احمد فراز،ناصر خان ،ریاست محمود اور محمد جنید کو ہیڈکنسٹیبل پروموٹ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل جوانوں کو پروموٹ کرنا ہری پور پولیس کی روایت رہی ہے تمام پروموٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ تمام جوان قانون کی بالادستی اور محکمانہ ڈسپلن کو اپنا شعار بنائیں ۔فرائض کی سر انجام دہی کے دوران عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھیں اور انصاف کے اصولوں پر کاربند رہ کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔
0 35 1 minute read