لاہور: ایک اور ٹریفک وارڈن نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔ٹریفک وارڈن حبیب الرحمان نے پنجاب یونیورسٹی سے سائوتھ ایشین اسٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے پاکستان چین تعلقات کے عنوان سے ایک تحقیقی اور تنقیدی مقالہ لکھا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ڈاکٹر حبیب الرحمان کو مبارکباد دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے بطور ٹریفک وارڈن ملازمت کے دوران پی ایچ ڈی پر کہا کہ ‘ایسے محنت کشوں کو قوم کا سلام’، یہ بات قابل تحسین ہے کہ وارڈنز محدود وسائل اور محنت کے باوجود اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ 31سو وارڈنز میں سے 150 وارڈنز ایم فل کی ڈگری ہولڈرز ہیں جبکہ 10 وارڈنز ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہولڈرز ہیں، 80 فیصد وارڈنز کے پاس مختلف مضامین میں ماسٹرز کی ڈگریاں ہیں، سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں پاکستان بھرمیں سب فورسز پر برتری ہے، ٹریفک وارڈنز نے فرانزک سائنس، مالیکیولر بائیولوجی، انگلش لٹریچر میں ڈگریاں حاصل کی ہیں، ٹریفک وارڈنز نے قانون، معاشیات، ریاضی، جرائم، بین الاقوامی تعلقات میں ایم فل کیا ہے۔ایم فل کی ڈگری والے وارڈنز کو پانچ ہزار روپے ماہانہ الانس دیا جا رہا ہے’ پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والوں کو دس ہزار روپے اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے
0 76 1 minute read