
صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں لب ولہجہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے صدر کو عموماً سمریوں میں اس طرح مخاطب نہیں کیا جاتا۔ آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت سربراہ مملکت اور جمہوریہ کے اتحاد کی علامت صدر مملکت کی حیثیت سے نگراں وزیراعظم کے جواب پر تحفظات ہیں۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی منظوری اس توقع کے ساتھ دی ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ الیکشن کے 21ویں دن تک حل ہو جائے گا۔