ٹیکسلا (طاہر فریدون) ناجائز تجاوزات کی بھرمار ، اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے فیصل شہید روڈ پر تجاوزات مافیا کا قبضہ ، ٹریفک نظام بھی بری طرح متاثر ، ایمبولینسز کو بھی راستہ نہیں ملتا ، انتظامیہ بے بس ، شہری و سماجی حلقوں کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ اعلی افسران سے فوری نوٹس کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے فیصل شہید روڈ پر تجاوزات مافیا کا راج ہے موٹر سائیکل مکینک تو روڈ کے نصف حصے پر قابض ہیں جبکہ دن کے اوقات میں مقامی دوکاندار لوڈنگ ان لوڈنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول ہے موٹر سائیکل مکینک روڈ کے نصف حصے پر براجمان ہیں جبکہ یہاں ہی سلنڈروں و دیگر کاروبار کرنے والے اپنی گاڑیاں دن کے اوقات میں روڈ پر کھڑی کرکے لوڈنگ ان لوڈنگ کرتے ہیں جس وجہ سے زیادہ تر ٹریفک جام رہتی ہے یہاں تک کہ ایمبولینسز کو بھی گزرنے کا راستہ نہیں ملتا چوک سے لے کر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر تک پانچ سو میٹر سے بھی کم راستہ بنتا ہے جہاں پر انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہے یہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ ہے جہاں ٹریفک جام رہنے سے پورے شہر کا ٹریفک نظام متاثر ہوتا ہے شہری و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
0 29 1 minute read