
لندن: برطانیہ میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔
برطانیہ کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ اندھیرے کے بعد اپنے گھروں سے نکلنے سے ڈرتے ہیں، جبکہ اعداد و شمار 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسلامو فوبیا میں اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔
لندن میں قائم خیراتی ادارے اسلامو فوبیا رسپانس یونٹ (آئی آر یو) کا کہنا ہے کہ بہت سے معاملات میں لوگوں کو فلسطین کی حمایت کرنے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی پرچم آویزاں کرنے کے بعد ان کے گھروں کی کھڑکیوں پر اینٹیں پھینکی گئی ہیں، جب کہ ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ اسکول میں اساتذہ نے فلسطینی بیج آویزاں کرنے پر اس سے پوچھ گچھ کی۔