کراچی: پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔
اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے حلف اٹھایا۔ پیپلز پارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج اسمبلی میں حلف اٹھانے والے اراکین کو خوش آمدید کرتا ہوں، سندھ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد سپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے اجلاس کے پینل کو نامزد کیا۔
آغا سراج درانی نے شرجیل میمن، سعید غنی، ندا کھوڑو اور علی سحری کو اجلاس کا پینل نامزد کیا۔
سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا ہے اور نام پکارے جانے پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین ووٹ ڈالنے نہیں آ رہے