
ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بند ہوئے آٹھ روز ہوگئے جبکہ حکام نے بندش کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔
بندش گزشتہ ہفتے کو شروع ہوئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وزراء سمیت متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود کسی نے بھی اس بندش پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
عالمی انٹرنیٹ مانیٹر، نیٹ بلاکس نے کہا کہ ملک میں وی پی این سروسز پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔