لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ کنزہ ہاشمی کے مداح رنگ برنگی ساڑھیوں میں دلکش پرفارمنس کے دیوانے ہوگئے۔
حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ حسین ساڑھی میں قاتل کردار کرتی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں کنزہ ہاشمی نے مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر کی بنائی ہوئی ساڑھی زیب تن کی ہے جسے دیکھ کر فیشن کے شائقین کی نظریں اداکارہ کے روپ پر جم گئیں۔
اس ساڑھی میں ایک رنگ نہیں بلکہ تمام چمکدار رنگ نظر آ رہے ہیں جو حسین پرنٹ کے ساتھ کنزہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں۔
0 59 Less than a minute