جرائم

فیصل آباد :11 سالہ گھریلو ملازمہ اپنی مالکن کے بدترین تشدد سے جاں بحق

فیصل آباد: مالک کے کمسن گھریلو ملازمہ کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں 11سالہ بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ فیصل آباد میں 11 سالہ گھریلو ملازمہ کو مالکان نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔
نوجوان گھریلو ملازمہ عائشہ کی لاش ملکن سول ہسپتال لے کر آئی جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد بچی کی موت کی تصدیق کر دی۔ لڑکی کے سر، ہاتھ، بازو اور ٹانگوں پر شدید تشدد کے نشانات پائے گئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کو نوجوان گھریلو ملازمہ کے لواحقین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کمسن گھریلو ملازمہ عائشہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں اپنا کردار ادا کرے گا اور مقتول نوجوان گھریلو ملازمہ کے لواحقین کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button