ٹوکیو:جاپان میں موٹاپے کے علاج کی ایک نئی دوا فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے، جس سے ڈاکٹر اب انتہائی زیادہ وزن والے مریضوں کے لیے GLP-1 ریسیپٹر ایگونسٹ تجویز کر سکتے ہیں۔جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے،کے مطابق جاپانی ماہرین صحت نے موٹاپے میں کمی کرنے والی دوااُوگووی، ڈنمارک کی ایک دوا ساز کمپنی کے تعاون سے تیار کی ہے۔ اس دوا کو گزشتہ سال جاپانی حکام سے منظوری ملی تھی اور اس کی فروخت گزشتہ روز سے شروع کر دی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ یہ دواموٹاپے کے علاج میں مہارت رکھنے والے چیبا یونیورسٹی ہسپتال کے ایک معالج نے 60 سالہ خاتون مریض کے لیے تجویز کی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اُوگووی صرف اس صورت میں دی جائے گی جب مریض میں موٹاپے کی تشخیص ہو اور وہ موٹاپے سے متعلق ہائی بلڈ پریشر جیسے صحت کے مسائل میں مبتلا ہو، تاہم خدشات ہیں کہ دوا کاسمیٹک یا ڈائٹنگ کے مقاصد کے لیے غلط استعمال ہو سکتی ہے
0 59 1 minute read