پاکستان

اثاثہ جات کیس: احتساب عدالت کا قاسم سوری کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت میں قاسم سوری کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین نیب کی درخواست پر قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سابق ڈپٹی سپیکر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ عدم تعمیل پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر کو پیش ہونے کے لیے 15 دن کا وقت دے دیا۔ عدالت نے کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button