اہم خبرپاکستانتجارت

آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اہم اہداف طے،بجٹ شرائط کے مطابق ہوگا

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرضہ پروگرام کے لیے اہم اہداف مقرر کر لیے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام 6 ارب ڈالر کا ہوگا اور اس کی مدت 3 سال ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹیکس ٹو جی ڈی پی 3 سال میں 15 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہوگا، مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کے درآمدی بل کے برابر رکھنے کا ہدف ہوگا جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور  پرائمری بیلنس سرپلس رکھنے کا ہدف بھی طے کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button