مسلم لیگ (ن) نے سینئر پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کے علاوہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دیں۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑیں گے جب کہ حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست جبکہ رانا تنویر شیخوپورہ کی صوبائی نشست خالی کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست خالی کریں گے، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست اور جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست خالی کریں گے۔