جماعت اسلامی پاکستان عوام کی خدمات پارٹی میں حقیقی جمہوریت اور تہذیبوں کے درمیان ڈائیلاگ کی حمایت کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے قدرتی آفات کے مواقعوں پرجماعت اسلامی کی بلاتخصیص مذہب رنگ ونسل متاثرین کی خدمات پر پور ی دنیا تحسین کرتی ہے۔جماعت اسلامی دنیا میں جہاںبھی ظلم ہویہ دیکھے بغیر کے مظلوم کاتعلق کس مذہب رنگ اور نسل سے ہے وہ اس کی حمایت میں آوازبلند کرتی ہے۔ان اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے جماعت اسلامی نہ صرف ملک میں نمایاں مقام رکھتی ہے بلکہ عالمی سطح پر بڑا وقاررکھتی ہے۔ جماعت اسلامی انسانوں کے اندر وہ اوصاف پیداکرنا چاہتی ہے جو اللہ کو مطلوب ہے۔ریاست میں اللہ کے نظام کو غالب کرکے اللہ کو بڑا کرنا اور اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا یہ جماعت اسلامی کا مشن ہے۔جماعت اسلامی اور اس سے وابستہ افراد نے ملک کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی حفا ظت کے لیے اپنی جانوں کے نذانے پیش کیے ملک کو دولخت ہونے سے بچانے کے لیے جماعت اسلامی نے 20ہزار نوجوانوںکی قربانی دی ،اس قربانی کے نتیجے میں اگرچے ملک کو دولخت ہونے سے تو نہ بچایاجاسکامگر ثابت ہوا کہ جماعت اسلامی اور اس سے وابستہ کارکنان محب وطن ہیں، جماعت اسلامی حب الوطنی کاجنتا جذبہ اپنے ماننے والوں کے اندر پیدا کرتی ہے کوئی اور جماعت یہ نہیں کرتی ،اس کی دوسری مثال جب ڈاکٹر عبدلقدیر خان نے کہوٹہ ایٹمی لیباٹری قائم کی تو ڈاکٹر قدیر خان مرحوم نے شرط رکھی کہ اس میں کرنے کے لیے صرف اسلامی جمعیت طلبہ سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کو رکھا جائے گا، یہ شرط کھلی دلیل تھی کہ اگر کوئی راز رکھ سکتاہے یاجن پر اعتماد کیاجاسکتاہے تو وہ جمعیت کے نوجوان ہیں۔جمعیت کے نوجوانوںنے یہ کرکے دیکھایا۔
خد مت کے میدان میں جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے بلاتخصیص ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بے سہارا ور مجبور افراد کی خدمت کی پوری دنیا اس کا اعتراف کرتی ہے ،ترکی میںزلزلہ ہویا غزہ کاالمیہ اور دیگر ممالک میں کوئی آفت آئی ہو جماعت اسلامی اور اس کے ادارے دنیا میں سبقت لیے ہوئے ہیں،یہ بہت بڑا عزاز ہے جس سے ملک کی عزت کو چارچاند لگ رہے ہیں،عالمی سطح پر دنیا پاکستان کی تحسین کررہی ہے،اس سے پاکستان کانام روشن ہورہاہے۔دنیامیںکرپشن کی وجہ سے ایک بڑا ہیجان برپاہے جماعت اسلامی اپنے قائدین اورکارکنا ن کی سیرت وکردار کی تعمیرکے ذریعے ایسے افراد تیار کرتی ہے جو اللہ کے سواکسی سے نہیں ڈرتے وہ صرف للہ کے حضور جوابدہی سے ڈرتے ہیں ان کی کوئی قیمت نہیں لگاسکتا،امانت اوردیانت میںیہ دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں،دنیا ان پر اعتماد کرتی ہے جس کا واضح ثبوت پاکستان میں حالیہ سیلاب میںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، چین سمیت دنیا کے دیگر مماملک نے بحالی کے منصوبے الخدمت اور سراج الحق صاحب کے ساتھ کیے ۔یہ عالمی سطح پر بہت بڑا عزاز ہے جو جماعت اسلامی کی قیادت اور اس کے اداروں نے حاصل کیا۔جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان نے آج بھی قرون اولیٰ کی یادیںتازہ کیں ہیں۔مصیبت میں پھنسے افراد کی خدمت کا ایسا جذبہ کے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دوسروں کی جانوں کو بچانے کے لیے کود جانا یہ جماعت اسلامی کے سوا کہاں پایا جاتاہے؟انسانیت سے ہمدردی کا جذبہ اور پاکستان کو اسلامی نظریاتی مملکت بنانا یہ وہ عزم ہے جو جماعت اسلامی کو ناپسندیدہ بنارہاہے۔اگر جماعت اسلامی اپنے مقصد اور مشن میںکامیاب ہوجاتی ہے تو فائدے اور نقصان کی بیلنس شیٹ میں کون کہاں کھڑا ہوگا یہ وہ اصل ہے جس کا تجزیہ کریںگے تو حقیت واضح ہوجائے گی۔پاکستان 25کروڑ بہادر ،جرات مندعوا م اوراسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے،پاکستان میں اگر جماعت اسلامی اقتدار میں آجاتی ہے تو یقنا پاکستان کوا سلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔جماعت اسلامی کے پاس اسلامی ریاست کیسے قائم ہوتی ہے اور ا س کے خدوخال کیاہوتے ہیں وہ اس سے خوب واقف ہے۔سید مودودی علیہ رحمہ نے قرآن وسنت کے مطالعے کے بعد ان پر یہ منکشف ہوا کہ مغرب نے اسلام کو بطورنظام حیات جو اصل روح ہے اس کو مسخ کردیاہے اور دنیا کو انسانوں کے بنائے ہوئے نظام ہائے زندگی دیے ہیں وہ مکمل طورفیل ہوچکے ہیں دنیا ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے او روہ نظام اسلام کی صورت میںمسلمانوںکے پاس ہے اور جماعت اسلامی اور دیگر اسلامی تحریکات اسی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔مغرب کو اسلام کا اصل روح کے ساتھ اسلام کا نفاذ قبول نہیں ہے۔ اگر اسلام بطور زندگی قائم اور غالب ہوجاتاہے تو مغربی تہذیب کاخاتمہ ہوجائے گا،دنیا والے اسلامی نظام کی فیوض وبرکات سے متاثرہوکر خود بخود اسلام کے دائرے میں داخل ہوجائیںگے۔یہ وہ خطرہ ہے جس کے پیش نظر مغرب اپنے مہروں کے ذریعے اس نظام کے نفاذ میں رکاوٹیںڈال رہاہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں،وہ کشمیراورفلسطین کو آزاد اور مظلوموں کی مدد کرنا چاہتے ہیں ملک کے اندر سے غربت کا خاتمہ چاہتے ہیںسود کی لعنت اور آئی ایم ایف سے ملک کوآزاد کرانا چاہتے ہیں،ٹیکس کی جگہ زکوة کے نظام کو قائم کرکے ملک میں صحت تعلیم مفت اور روزگاری کے مواقعے پیداکرناچاہتے ہیں۔ملک کوبا وقار اور عوام کو خوشحال کرنا چاہتے ہیں۔مراحات یافتہ طبقے کی مراحات ختم کرکے غریبوںکو اوپر لاناچاہتے ہیں۔یہ وہ ایجنڈا ہے جو پاکستان کی بہتری کا ایجنڈا ہے ،پاکستان کی بہتری کا ایجنڈا امریکہ اور اس کے مہروں کو قبول نہیں ہے۔پاکستان سے کرپشن کاخاتمہ تھانوں اور کچہریوں سے رشوت اور سفارش کاخاتمہ کرکے نظام عدل قائم کرناچاہتی ہے ۔جماعت اسلامی نے ہوم ورک مکمل کیا ہوا ہے ا س کے پاس امانت دار دیانتدار قیادت بھی موجود ہے،جس دن قوم کو معلوم ہوگیا کہ اس کا فائدہ جماعت اسلامی کواقتدار میںلانے میں مضمر ہے تو عوام تبدیلی کے لیے کمر بستہ ہوجائے گے عوام امریکی مہروں سے گمراہ نہیں ہوںگے ۔اب وقت آئے گا کہ قوم بیدار ہوکر سب رکاوٹیں توڑ ڈالے گی۔سراج الحق صاحب پوری طاقت کے ساتھ میدا ن میں موجو دہیں،عوام میں بیداری پیدا ہورہی ہے دشمنوں کے ایجنڈے ناکام ہوںگے ۔
0 50 4 minutes read