پاکستان

کچھ لوگ سوشل میڈیا کو تشدد پر اکسانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں: مرتضی سولنگی

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو تشدد پر اکسانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
مرتضی سولنگی نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ اربوں ڈالر کما رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کردار کشی کے لیے بھی استعمال کیا گیا، ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو منفی پروپیگنڈے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، وہاں قانون کی حکمرانی ہے.
نگراں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو پاکستان میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کمپنیاں پروپیگنڈے کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button