نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔راول پنڈی کے علاقے صدر واہ پولیس نے 18سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان وارث، ساجد اور نعمان نے کام کے بہانے گھر بلا یا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کوگرفتا رکرلیا۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کے مطابق متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کرایا گیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزاد لوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی ناقابل برداشت عمل ہے اس میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
0 29 Less than a minute