
اسلام آباد میں گھریلو تشدد کی شکار رضوانہ کو پھر لاہور جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
جنرل ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والی رضوانہ کو چند ماہ قبل صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
تین ہفتے قبل رضوانہ کو بازو میں درد کے باعث دوبارہ ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے داخل کر دیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے بازو کا آپریشن کیا جائے گا۔