
الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی انتخابی دھاندلی کا دعویٰ کرنے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی آج سے تحقیقات شروع کرے گی۔
راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری پر مشتمل راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 13 جبکہ پنجاب اسمبلی کی 26 نشستیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلمبند کرے گی۔