پاکستان

نواز شریف سے سعودی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف سے سعودی سفارتخانے کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سعودی سفارتخانے کے وفد نے جاتی امرا کا دورہ کیا۔
جاتی امرا میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وفد نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button