فوج نے سب کوآزمالیا اب آزمانے میں بچا کیا ہے؟ اب فوج کے علاوہ کوئی وفاق نہیں سنبھال سکتا: سربراہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس۔
مسلم لیگ فکشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ جوکھچڑی بن گئی ہے 8 سے 10 ماہ سے زیادہ یہ حکومت نہیں چلے گی۔
فوج نے سب کوآزمالیا اب آزمانے میں بچا کیا ہے؟ ہوسکتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے، یہی عدلیہ لیگل کور دے گی۔
10 ماہ سے زیادہ یہ حکومت نہیں چلے گی، ہوسکتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے: پیرپگارا
آپ لوگوں نینوٹ کیا ہوگاکہ میں الیکشن کے دوران کہیں نہیں نکلا اپنیگھر میں رہا، دوستوں نے کہا جلسہ کریں میں نے منع کر دیا اور کہا کہ جلسہ مفت میں نہیں ہوتا 8 سے 10 کروڑ خرچ ہوتے ہیں۔
الیکشن سے ڈھائی تین ماہ پہلے نتیجہ بک چکا تھا اورپیمنٹ بھی ہوچکی تھی۔ فوج ہماری ہے وہ ہماری فیڈریشن کوسنبھالے ہوئے ہیں، سوچ بھی نہیں سکتا ۔
ہم فوج سے دور ہوں گے، اب فوج کے علاوہ کوئی وفاق نہیں سنبھال سکتا، ہم فوج کی وجہ سے عزت اورسکون سے بیٹھے ہوئے ہیں۔
ہمارا احتجاج الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کے خلاف ہے، الیکشن نے ثابت کردیا کوئی لیڈر قومی سطح کا نہیں سب صوبائی لیڈر ہیں۔
پیرپگارا نے کہا کہ سیاست سے دور رہتا ہوں کیونکہ جھوٹ بولنا پڑتا ہے، جو جتنا اچھا جھوٹ بول سکتا ہے وہ اتنا اچھا لیڈربن سکتا ہے۔
میری نظرمیں بانی پی ٹی آئی چورنہیں، اگربانی پی ٹی آئی چورہے توہم سب بھی چورہیں، توشہ خانہ کے معاملے پربانی پی ٹی آئی سیغلطی ہوگئی ہوگی۔
جوکھچڑی بن گئی ہے 8 سے 10 ماہ سے زیادہ یہ حکومت نہیں چلے گی، مڈل کلاس ختم ہوتی جارہی ہے۔
اب اس الیکشن کے بعد مہنگائی آسمان پرجائے گی، مہنگائی بڑھے گی تومڈل کلاس ختم ہوجائے گا۔
معاشرہ امیریا غریب نہیں چلاتا مڈل کلاس چلاتا ہے، جب مڈل کلاس ختم ہوا تومعاشرہ ختم ہوجائے گا۔
پیر پگارا کا کہنا تھاکہ دوستوں نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں، اگر کچھ دوستوں کیکہنے پر ہم الیکشن کابائیکاٹ کرتے تو ان کو ایکسپوز نہیں کرسکتے تھے۔
فوج نے سب کوآزمالیا اب آزمانے میں بچا کیا ہے؟ ہوسکتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے، یہی عدلیہ لیگل کور دے گی۔
0 33 1 minute read