لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکانے کے لیے دائر درخواست ایف آئی اے کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔جسٹس شجاعت علی خان نے صحافی عمران ریاض کی درخواست پرجمعہ کو سماعت کی جس میں استدعا کی گئی کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتا ہوں، پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکالا جائے ۔ عدالتی حکم پر ایف آئی اے حکام نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض کا نام اب پی سی ایل میں درج کر لیا گیا ہے جس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ آ پ اس حوالے سے نئی درخواست دائر کر دیں۔ عدالت نے کیس نمٹا دیا ہے۔
0 30 1 minute read