واشنگٹن ۔16فروری (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون کر کے رفح پر حملے بارے خبردار کیا ہے ۔ الجزیرہ کے مطابق وائٹ ہائوس نے بتایا کہاسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل رفح میں پناہ لینے والے10لاکھ سےزیادہ فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے قابل اعتماد منصوبے کے بغیر وہاں حملے کے منصوبے پر پیش رفت نہ کرے ۔واضح رہے کہ جوبائیڈن ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری بار نیتن یاہو کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے منصوبے کے بغیر رفح میں فوجی مہم شروع کرنے کے خلاف خبردار کر چکے ہیں۔
0 40 Less than a minute