دوحہ:پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک اور قزاخستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ آئیگا سوئیٹک نے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلاروس کی حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزرینکا کو شکست دی جبکہ قزاخستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں کینیڈین حریف کھلاڑی لیلہ فرنینڈز کو ہرا کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزرینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں پولینڈ کی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولیناپالیسکووا سے ہوگا۔قزاخستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریبا کینانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی لیلہ فرنینڈز کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل رائونڈ میں ایلینا ریباکینا کا مقابلہ روسی حریف کھلاڑی اناستاسیا پائولیچنکووا سے ہوگا۔
0 26 1 minute read