ریاض:سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و دعوت کی جانب سے حج 2024 کی تیاریوں کے لیے وزیراسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کی سربراہی میں ورچوئل اجلاس منعقد ہوا۔ایس پی اےکے مطابق اجلاس میں مملکت آنے والے عازمین حج کی رہنمائی کے حوالے سے وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئی ۔وزیر اسلامی امور کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مشاعر مقدسہ اور حرمین شریفین میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بحث کی گئی علاوہ ازیں وزارت کی جانب سے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کی رہنمائی اور انہیں مناسک حج کی ادائیگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف زبانوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پربھی بحث کی گئی۔
0 35 1 minute read