ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے ممبئی میں اپنے ذاتی ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا۔ریسٹورنٹ کا نام ‘ٹوری ممبئی’ رکھا گیا ہے اور اس کی انٹیریئر ڈئزائننگ گوری خان نے خود کی ہے۔افتتاحی تقریب میں بالی وڈ کے متعدد ستاروں نے شرکت کی جس میں کرن جوہر، چنکی پانڈے، سوزین خان، سنجے کپور، سیما سجدے، مہیپ کپور اور دیگر شامل تھے۔گوری خان نے ایک ہفتہ قبل ہی اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر لوگوں کو اپنے ریسٹورنٹ کی خبر دی تھی اور جلد افتتاح کی خوشخبری سنائی تھی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے ایک مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور وہ متعدد مشہور ہوٹلوں کو اپنی خدمات مہیا کرچکی ہیں۔
0 29 Less than a minute