لاہور:لاہور کی سیشن عدالت نے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی درخواست پر ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی12مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج خان محمد نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پرجمعرات کو سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا ہڑتال کے باعث فریقین کے وکلا پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے بارہ مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔عدالت نے میشا شفیع کو ویڈیو لنک پر بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کررکھی ہے ۔
0 27 Less than a minute