کیف ۔15فروری (اے پی پی):یوکرین نے بحیرہ اسود میں کریمیا کے قریب روس کے بحری لینڈنگ جہاز کو شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔شنہوا کے مطا بق یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے کہا ہے کہ یوکرین کی افواج نے کریمیا کے ساحل سے بحیرہ اسود میں روسی لینڈنگ جہاز سیزر کونیکوف کو نیوی ڈرون سے نشانہ بنایا اور اس کو تباہ کر دیا ہے۔یوکرین کی وزارت دفاع کے مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ جہاز کو مین انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے یونٹوں کے ساتھ مل کر یوکرین کی مسلح افواج نے الوپکا قصبے کے قریب نشانہ بنایا ہے تاہم روسی فریق نے حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ لینڈنگ جہاز کو بحری جنگ میں ان فوجیوں اور بھاری سامان کی نقل و حمل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جوساحل پر براہ راست لینڈنگ اٹیک کے قابل ہوتے ہیں ۔
0 42 1 minute read