ریاض:سعودی عرب کے ادارہ امن عامہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں آنے والے عمرہ زائرین احتیاطی تدابیر کے تحت ماسک کا استعمال کریں۔اردو نیوز کے مطابق امن عامہ کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری اہم ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے استعمال سے انفیکشن اور دیگر مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ خیال رہے ان دنوں مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں رش ہے اور اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ ماسک کا استعمال کیا جائے۔احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ادارے کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ رش کے مقامات پر خصوصا سانس کی بیماری میں مبتلا اور معمرافراد کے لیے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہوتا ہے۔رمضان المبارک میں عمرہ اور نمازوں کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین آتے وقت ماسک کا استعمال جاری رکھیں تاکہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
0 25 1 minute read