ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن بھول بھولیاں 3 میں اپنا مشہور زمانہ کردار دوبارہ ادا کریں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ودیا بالن سپر ہٹ فلم سیریز بھول بھلیاں کی نئی فلم بھول بھلیاں 3 میں ایک بار پھر منجولیکا کے روپ میں اسکرین پرجلوہ گر ہوں گے۔بھول بھلیاں 3 میں اہم کردار نبھانے والے اداکار کارتک آریان نے ودیا بالن کے فلم کی کاسٹ کا حصہ بننے کی خبر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شئیر کی۔کارتک آرین نے ایکس (ٹوئٹر) پر بھول بھلیاں میں شامل ودیا بالن کا مشہور گانا شئیرکرتے ہوئے کہا کہ منجولیکا کی بھول بھلیاں کی دنیا میں پھر واپسی ہورہی ہے۔ ودیا بالن کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتا ہوں۔اداکار فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کہا کہ اس دفعہ دیوالی زبردست رہے گی۔ودیا بالن نے سپر ہٹ فلم بھول بھلیاں میں نفسیاتی مسائل کا شکار پراسرار عورت منجولیکا کا کردار ادا کیا تھا جو بہت مشہور ہوا تھا۔ ودیا بالن کے ساتھ اداکار اکشے کماراور پریش راول نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔اداکار اکشے کمار کے بارے میں فلم میکرز نے تصدیق کی ہے کہ وہ بھول بھلیاں3 کا حصہ نہیں ہوں گے
0 48 1 minute read