قومی احتساب بیورو(نیب) کے 14 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کردی گئی۔
ترقی پانے والے افسران کو ڈائریکٹرز کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ محمد واصف کو ڈائریکٹر آپریشن ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔
شکیل انجم کو ہیڈ کوارٹرز سے نیب راولپنڈی اور محمد آفاق کو کراچی سے سکھر تعینات کردیا گیا ہے۔
عمیر اسلم نیب خیبرپختونخوا سے بلوچستان اور اختر علی ہیڈ کوارٹرز سے نیب خیبر پختونخوا تعینات کردیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ شفقت محمود کو راولپنڈی، جواد احمد کو کراچی سے بلوچستان اور رانا محمد علی کو ہیڈ کوارٹرز سے نیب کراچی تعینات کر دیا گیا ہے
0 28 Less than a minute