پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔
جیو نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 70 سیٹوں کا ٹکراؤ ہے، ان کا فیصلہ ہوجائے تو پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی بنانے کے بجائے کسی پارٹی میں شامل ہوں گے جس کا فیصلہ ایک دو روز میں ہو جائے گا۔