کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر ) بھون اعوان یوسی ہوتھلہ میں (بزم معصومیہ بھون اعوان) غلامان دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہری شریف اور دیگر حلقہ احباب بھون اعوان کے زیر انتظام 30 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیۖ)اللہ ہوکے ذکر کے ساتھ درود وسلام کی صداؤں سے علاقہ گونج اٹھاکثیر تعداد میں عاشقان مصطفی ۖ نے شر کت کی۔ بھون اعوان یوسی ہوتھلہ میں (بزم معصومیہ بھون اعوان) غلامان دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہری شریف بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی،ملک صوفی امداد معصومی،ملک سجاد معصومی، جواد معصومی دیگر حلقہ احباب بھون اعوان بزم معصومیہ دیگر حلقہ احباب بھون اعوان کے زیر انتظام30 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیۖ)19واں ختم پاک پیر طریقت الحاج حافظ محمد شریف نقشبندی ،فضیان نظر حضرت خواجہ نواب الدین ،بیادالحاج خواجہ محمد معصوم کے انعقاد پزید ہوا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے جامع مسجد حنفیہ بر یلویہ بھون میں پہنچا جہاں ملک کے نامور ثناء خوانوں نے نبی پاک کی بارگاہ میں حاضری جبکہ ملک کے نامور عالم مولاناحضرت حسنات احمد چشتی نے خصوصی خطاب کیاجبکہ محفل پاک میں ملک کے نامورآستانوں سے سجادگان بھی تشریف لائے جن میں الحاج خواجہ محبوب الہی معصومی سجادہ نشین دربا ر عالیہ نقشبندیہ،مجددیہ وادی عزیز شریف،چنیوٹ ،پیر قاری شاہ محمداحرار،سید زبیر حسین شاہ ہمدانی معصومی ،محمد طیب مبین معصومی ،صوفی محمد ذوالفقار علی معصومی،صوفی معین الدین معصومی،صوفی محمد زاہد معصومی ،صوفی محمد شمس سمیت دیگر نے شر کت کی آخر میں تما م عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کاء کو لنگر غوثیہ کھلایا گیا۔
0 36 1 minute read