علاقائی

لاڑکانہ: دو برادریوں کے درمیان تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی

لاڑکانہ میں انتخابی مخاصمت پر دو برادریوں میں ہونے والی دو طرفہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے لاڑکانہ کے نوڈیرو چوک پر فائرنگ کے دوران ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے پولیس اہلکار سمیت چھ افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ کے تھانہ مہوٹہ کے اے ایس آئی سلطان شاہ فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button