مدینہ منورہ:مسجد نبوی الشریف میں انتظامی امور کے ذمہ دار عبدالرحمان الاحمدی نے کہا ہے کہ مسجد میں سونے ، ڈیرہ ڈالنے اور راہ داریوں پر بیٹھنے کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے جامع انداز میں کارروائی کررہے ہیں۔سبق نیوز کے مطابق مسجد نبوی الشریف میں انتظامی امور کے ذمہ دار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ مسجد نبوی الشریف میں آنے والوں کو چاہئے کہ وہ مسجد کے تقدس کا خیال کریں۔ یہاں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔ انتظامیہ کی جانب سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو راہ داریوں پرڈیرہ ڈالنے اور سونے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ذمہ دار نے کہا کہ نگراں ٹیمیں مسجد نبوی الشریف کے مختلف مقامات پرموجود ہوتی ہیں جو اس قسم کے حالات کی فوری رپورٹ متعلقہ ادارے کو کرتی ہیں۔واضح رہے بعض لوگ مسجد نبوی الشریف میں فرض نمازوں کی ادائیگی کے بعد سو جاتے ہیں ۔
0 214 1 minute read